اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i406817-اٹلی_میں_ہیلی_کاپٹر_گر_کر_تباہ_7_افراد_ہلاک
اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی ذرائع کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر جمعرات کے روز لوکا شہر سے تریویزو جاتے ہوئے ٹسکانی کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا تھا۔ 

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ خراب موسم ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب بنا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار مسافروں میں سے 4 کا تعلق ترکی اور 2 کا تعلق لبنان سے تھا جبکہ پائلٹ اطالوی شہری تھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔