Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • انریکے مورا کی بہترین معاہدے کو حتمی شکل دینے کی اپیل

انریکے مورا نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں۔

یورپی یونین کے ڈپٹی خارجہ پالیسی چیف انریکے مورا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہرممکن حد تک بہترین معاہدہ میز پر ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آخری  اقدامات عمل میں لائیں۔

انریکے مورا کے بقول یہ تمام فریقوں کے لیے ایک بہترین معاہدہ ہے۔ یہ امرایرانی عوام کے لیے واضح اور محسوس ہونے والے اقتصادی مفادات، عالمی برادری کے لیے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لئے قابل تصدیق ضمانت فراہم کرسکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نکتہ نگاہ سے دیکھا جائے تو جو چیزایک پائیدار معاہدے کو حتمی شکل دے دسکتی ہے وہ پابندیوں کا مکمل خاتمہ اور ایران کے مفادات کی ضمانت ہے۔ اسی بنیاد پر ایران نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مذاکرات میں تجاویز بھی پیش کیں اور اقدامات بھی انجام دیں۔

واضح رہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آٹھواں دور ستائیس دسمبر دوہزار اکیس کو شروع ہوااور مارچ دوہزار بائیس میں جوزف بورل کی تجویز پر اس میں وقفہ دیا گیا تاکہ مذاکرات کار وفود ضروری صلاح و مشورے کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو لوٹ سکیں ۔ تاہم اس وقت سے آج تک امریکہ کی جانب سے ایران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے غیر قانونی اقدامات کے ازالے کے لیے لازمی فیصلوں میں لیت و لعل سے کام لینے کے سبب ، مذاکرات تقریبا تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

درحقیقت ویانا مذاکرات صرف اس وجہ سے معطل ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ ، ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی مخالفت کے باوجود نہ تو اسے تبدیل کرنے کو تیار ہے او نہ ہی ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت دینے پر آمادہ ہے، جو ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ رکنیت کی اہم ترین شرط ہے۔

 

ٹیگس