ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے ٹکٹ ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i411286-ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈکپ_ہندوستان_اور_پاکستان_کے_میچ_کے_ٹکٹ_ختم
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  •  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،  ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے ٹکٹ  ختم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق دو ہزار بائیس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچ لاکھ ٹکٹ اب تک فروخت ہوچکے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو ہزار بائیس میں پاکستان اور ہندوستان کا میچ تیئس اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے سبھی ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں ۔اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے میچوں کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹ بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں ہندوستان اور پاکستان کے میچوں کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ شائقین نے خریدے ہیں ۔