یوگنڈا کے فوجی ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ، 22 اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i411904-یوگنڈا_کے_فوجی_ہیلی_کاپٹرز_گر_کر_تباہ_22_اہلکار_ہلاک
یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ہوگئے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • یوگنڈا کے فوجی ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ، 22 اہلکار ہلاک

یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا:جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز منگل کے روز گر کر تباہ ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں 22 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ 

کنساشا سے عرب میڈیا کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ دونوں فوجی ہیلی کاپٹر کانگو کے شورش زدہ علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے۔ 

ان کے مطابق دونوں فوجی ہیلی کاپٹروں کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

یوگنڈا نے کانگو میں باغی ملیشیا کی سرکوبی کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔