امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے اعلی روسی عہدیداروں سے خفیہ رابطے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i413798-امریکہ_کے_نیشنل_سیکورٹی_ایڈوائزر_کے_اعلی_روسی_عہدیداروں_سے_خفیہ_رابطے
امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے روسی صدر کے معاونین سے خفیہ بات چیت کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے اعلی روسی عہدیداروں سے خفیہ رابطے

امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے روسی صدر کے معاونین سے خفیہ بات چیت کی ہے۔

اس بات کا انکشاف روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی تازہ اشاعت میں کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جیک سالیوان نے یوکرین کے معاملے میں روسی صدر کے بعض معاونین سے خفیہ مذاکرات کیے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جیک سیلوان نے روسی صدر کے خارجہ پالیسی ایڈوائزر یوری یوشاکوف اور نیشنل سیکورٹی ایڈائزر نیکولائی پیتروشیف سے رابطے کیے ہیں ۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈاوائزر کے روسیوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا مقصد بحران یوکرین کے حل کے لیے سفارتی چینلوں کو کھلا رکھنا بتایا گیا ہے۔
یہ دعوی ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ جنگ یوکرین کے بہانے روس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ امریکہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے جمعے کے روز کیف میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی تھی۔