امریکہ کے بحری جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i414969-امریکہ_کے_بحری_جہاز_میں_خوفناک_آگ_بھڑک_اٹھی_9_افراد_زخمی
امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز میں خوفناک آگ لگنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کے بحری جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد زخمی

امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہاز میں خوفناک آگ لگنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ  لگنے کا واقعہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر پیش آیا۔ جہاز کیلی فورنیا سے 50 کیلو میٹر کے فاصلے پر معمول کی کارروائی انجام دے رہا تھا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ڈھائی سال قبل بھی امریکی بحریہ کے ایک جہاز میں آگ لگی تھی جس میں 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔