فیفا نے باقیماندہ میچوں کے لئے ریفریز کا اعلان کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i415679-فیفا_نے_باقیماندہ_میچوں_کے_لئے_ریفریز_کا_اعلان_کر_دیا
فٹبال ورلڈ کپ قطر کا فائنل میچ اتوار کو اور تیسری پوزیشن کے تعین کے لئے ایک میچ ہفتے کو کھیلا جائے۔ فیفا نے دونوں میچوں کے لئے ریفریز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۹ Asia/Tehran
  • فیفا نے باقیماندہ میچوں کے لئے ریفریز کا اعلان کر دیا

فٹبال ورلڈ کپ قطر کا فائنل میچ اتوار کو اور تیسری پوزیشن کے تعین کے لئے ایک میچ ہفتے کو کھیلا جائے۔ فیفا نے دونوں میچوں کے لئے ریفریز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

سحر نیوز/اسپورٹس: فٹبال ورلڈ فیڈریشن فیفا کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ سیریز کی تیسری پوزیشن کا تعین ہفتے کو ہوگا اور میچ کا فیصلہ کرنے کے لئے قطری ریفری عبد الرحمان الجاسم کو چن لیا گیا ہے جبکہ اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پولینڈ کے شیمون مارسینیاک ریفری ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق تیسری ممتاز ٹیم کے تعین کے لئے ہفتے کے روز مراکش اور کروشیا کی ٹیموں کے مابین ٹکراؤ ہوگا جبکہ فائنل میچ اتوار کو فرانس اور ارجینٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سیمی فائنل میں مراکش کی شکست کے بعد امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تبصرہ کیا تھا کہ فائنل میں کوئی بھی جیتے، فرانس یا ارجینٹینا، اس بار کا ورلڈ کپ مراکش کے نام ہو چکا ہے۔