فرانس: میٹرو میں چاقو بردار شخص کا حملہ، کئی افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i416859-فرانس_میٹرو_میں_چاقو_بردار_شخص_کا_حملہ_کئی_افراد_زخمی
فرانس میٹرو میں ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • فرانس: میٹرو میں چاقو بردار شخص کا حملہ، کئی افراد زخمی

فرانس میٹرو میں ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فرانسوی بی ایف ام ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالےسے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیرس کے ایک میٹرو اسٹیشن میں ایک نامعلوم چاقوبردار شخص نے حملے کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

فیگارو کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ رپور ٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جس کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔ابھی تک اس شخص کے حملہ کرنے کی وجہ سامنےنہیں آسکی ہے۔ حملہ کی وجہ سے پیرس میں میٹروٹرین کا نظام عارضی طورپر تعطل کا شکار ہو گیا۔