امریکہ کے جوہری پلانٹ میں لگی زبردست آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i418606-امریکہ_کے_جوہری_پلانٹ_میں_لگی_زبردست_آگ
امریکہ کے جوہری پلانٹ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ کے جوہری پلانٹ میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاست ٹینسی میں واقع نیشنل سکیورٹی وائی 12 کے کمپلیکس کے جوہری پلانٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق اوک ریج شہر کے جوہری پلانٹ میں یورنیم کے ایک گودام میں آگـ لگ گئی۔ ابھی تک اس سے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔