امریکہ نے یوکرین کیلئے جاسوسی بھی شروع کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i419356-امریکہ_نے_یوکرین_کیلئے_جاسوسی_بھی_شروع_کر_دی
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کیلئے جاسوسی بھی شروع کر دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نے یوکرین کیلئے جاسوسی بھی شروع کر دی

روس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کیلئے جاسوسی بھی شروع کر دی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر آناتولی آنتونوف نے کہا ہے کہ امریکہ کے جاسوس ڈرون طیارے ایسی معلومات اکھٹا کر کے یوکرین کو دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جس کی رو سے روسی سرزمین اور روسی فوجیوں پر حملہ کیا جا سکے۔

روسی سفیر نے منگل کے روز بحیرۂ اسود کے اوپر امریکہ کے ایک ڈرون کی سرنگونی کے بارے میں کہا کہ ہماری سرحدوں کے قریب امریکہ کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیارے کس مشن پر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون ایم کیو نائن ریپر، روسی جنگی طیارے سوخو27 سے ٹکرا کر سرنگوں ہو گیا تھا جس کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے واشنگٹن میں تعینات روسی سفیر کو طلب کیا تھا۔