جاپانی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i420510-جاپانی_وزیر_اعظم_کی_تقریر_کے_دوران_دھماکہ_(ویڈیو)
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے قریب اُس وقت دھماکہ ہوا جب وہ ایک بندرگاہ پر تقریر کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ پر بھگدڑ مچ گئی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • جاپانی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ (ویڈیو)

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے قریب اُس وقت دھماکہ ہوا جب وہ ایک بندرگاہ پر تقریر کر رہے تھے۔ دھماکے کے بعد بندرگاہ پر بھگدڑ مچ گئی۔

سحر نیوز/دنیا: مقامی میڈیا کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیر اعظم کو دھماکے کی آواز کے بعد بندرگاہ سے نکال لیا گیا اور وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص کو حراست میں بھی لیا گیا جس نے وزیراعظم کے نزدیک پائپ جیسی کوئی چیز پھینکی تھی۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک اسموک بم تھا۔

بعض ذرائع کا یہ  بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم پر اسموک بم پھینکنے والے شخص پر فائرنگ  کی گئی جس کے بعد وہ ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔