چین، رستوراں میں دھماکہ، 31 ہلاک +ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i423071-چین_رستوراں_میں_دھماکہ_31_ہلاک_ویڈیو
چین کے ینچوان شہر میں ایک رستوراں میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم اکتیس لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran

چین کے ینچوان شہر میں ایک رستوراں میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم اکتیس لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: شن ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ لکوڈ گیس لیک ہونے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
چین کے صدر نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مناسب علاج، ضروری حفاظتی اقدامات میں بہتری اور عوام کے اثاثوں کی بازیابی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
چین کی وزارت حادثات نے بھی اعلان کیا ہے کہ سو لوگوں اور بیس گاڑیوں پر مشتمل امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔
ینچوان شہر چین کے شمال مغرب میں واقع ننگژیا ہوئی علاقے میں واقع ہے۔