امریکا کے مختلف شہروں میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i430180-امریکا_کے_مختلف_شہروں_میں_فلسطین_میں_جنگ_بندی_کا_مطالبہ
امریکہ کے اب تک اڑتالیس شہروں میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔
(last modified 2026-07-22T14:28:03+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا کے مختلف شہروں میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ

امریکہ کے اب تک اڑتالیس شہروں میں غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شکاگو سٹی کونسل نے جمعرات کو غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت میں ایک قرارداد کی منظوری دی ہے تاکہ امریکہ میں اسے، جنگ بندی کے سب سے بڑے حامی شہر کا لقب مل سکے۔
اگرچہ اس قرارداد کا کوئی قانونی اثر نہیں ہے لیکن یہ غزہ کی جنگ میں امریکی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی ہمہ جانبہ حمایت کی امریکی معاشرے میں وسیع پیمانے پر مخالفت کی نشاندہی کرتی ہے۔