برطانوی پارلیمنٹ کےانتخابات: فلسطین کے حامی سیاستداں جارج گیلوے نے میدان مار لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i431110-برطانوی_پارلیمنٹ_کےانتخابات_فلسطین_کے_حامی_سیاستداں_جارج_گیلوے_نے_میدان_مار_لیا
برطانوی پارلیمنٹ کے ضمنی الیکشن میں فلسطین کے حامی سیاستداں جارج گیلوے جیت گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • برطانوی پارلیمنٹ کےانتخابات: فلسطین کے حامی سیاستداں جارج گیلوے نے میدان مار لیا

برطانوی پارلیمنٹ کے ضمنی الیکشن میں فلسطین کے حامی سیاستداں جارج گیلوے جیت گئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام راچڈیل کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں معروف فلسطین نواز سیاستداں جارج گیلوے بارہ ہزار تین سو پینتیس ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

اس ضمنی الیکشن میں برطانیہ کے معروف تاجرڈیوڈ ٹولی دوسرے اور کنزرویٹیو پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن جیتنے کے بعد جارج گيلوے نے کہا کہ ان کی فتح در اصل فلسطین کے نہتے مسلمانوں کی جیت ہے۔

انھوں نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور لیبر پارٹی کے سر کیئر اسٹامر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی جنگوں کے خاتمے کے لئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب یہودیوں کی تنظیم بورڈ آف ڈیپٹیز نے کہا ہے کہ یہ اس کے لئے سیاہ دن ہے۔