May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی مزاحمت کی طاقت کا صیہونی وزیر اعظم نے کیا اعتراف

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے فلسطینی مزاحمت کی طاقت کے اعتراف کے ساتھ ہی غزہ میں اپنے جرائم جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-

سحرنیوز/ دنیا: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کےمطابق ایسے حالات میں کہ جب عالمی برادری حتی صیہونیوں کی ایک بڑی تعداد غزہ کےخلاف جنگ کےخاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو جنگ جاری رکھنے پر مصر ہيں - غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے غزہ میں سات ماہ سے زائد عرصے سے جنگ اور جرائم کے بعد بھی کچھ حاصل نہ کرنےکے باوجود کہا ہے کہ ہم فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اپنی پوری طاقت سے دشمن کو نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کرنے کے اپنے وھم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ کے بعد کے ایام کی بات کرنے سے پہلے ہمیں حماس کو تباہ کرنا ہوگا۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے فلسطینی مزاحمت کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا سامنا کسی ماڈرن فوج نے نہیں کیا ہے۔

 

ٹیگس