غزہ میں پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا، صیہونی فوج کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i433377-غزہ_میں_پانچ_صیہونی_فوجیوں_کی_ہلاکت_کا_صیہونی_فوج_کا_اعتراف
صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ شمالی غزہ میں اس کے پانچ فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں پانچ صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا، صیہونی فوج کا اعتراف

صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ شمالی غزہ میں اس کے پانچ فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

سحرنیوز/ دنیا: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ شمالی غزہ میں چھاتہ برداروں کی "202 " ویں بٹالین کے پانچ فوجی ہلاک اور 16 فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

اس سے پہلے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کی شب اطلاع دی تھی کہ شمالی غزہ میں اسرائيلی فوجی دستوں پر راکٹ داغے جانے کے نتیجے میں 15 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔