ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان بمقابلہ پاپوا نیوگنی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
سحرنیوز/دنیا: گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاروبا کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاپوا نیو گینی کی ٹیم 19 عشاریہ 5 اوورز میں 95 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔کپلن ڈوریگا 27، ایلئی ناؤ 13 اور ٹونی اورا 11 رنز بناکرآوٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔
بعدازاں 96 رنز کا ہدف افغان بیٹرز نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔گلبدین نائب 49، عظمت اللہ 13، رحمان اللہ گُرباز 11 اور محمد نبی نے 16 رنز بنائے۔ اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف پاپوا نیو گنی کو ایونٹ کے دونوں میچز میں شکست کا سامنا رہا تھا، پہلے میچ میں اسے ویسٹ انڈیز اور دوسرے میچ میں یوگنڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔