Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • پوتین اور بشار اسد کی خاص ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال کا لیا جائزہ

شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

روسی صدر نے کہاہے کہ ہم نے ماسکو دمشق تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

بشار اسد نے بھی کہا ہے کہ روس اور شام کو حالیہ عشروں کے دوران دو بار سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر یہ ملاقات بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

 

ٹیگس