سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا: امریکی وزیر خارجہ کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i436788-سعودی_عرب_اسرائیل_کو_تسلیم_کر_لے_گا_امریکی_وزیر_خارجہ_کا_دعوی
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا: امریکی وزیر خارجہ کا دعوی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ہیٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ ہی سعودی عرب اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات شروع ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہو جائیں گے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ایسا ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔