آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i438508-آسٹریلیا_نے_پاکستان_کو_پہلے_ایک_روزہ_میچ_میں_شکست_دی
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف میلبورن میں کھیلا گیا پہلا ایک روز ہ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ  میں شکست دی

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف میلبورن میں کھیلا گیا پہلا ایک روز ہ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔

سحر نیوز/ دنیا: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کی ٹیم سینتالیسویں اوور میں دو سو تین رن بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور نسیم شاہ نے بالترتیب چوالیس اور چالیس رن بنائے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چونتیسویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سوچار رن کا ہدف عبور کرلیا اور یوں میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش انگلش اور اسٹیو اسمتھ نے انچاس اور چوالیس رن کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان کمینس بتیس رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔