پانامہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائےگا: ہوزے راؤل ملینو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i439911-پانامہ_کی_آزادی_پر_سمجھوتا_نہیں_کیا_جائےگا_ہوزے_راؤل_ملینو
پانامہ کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • پانامہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائےگا: ہوزے راؤل ملینو

پانامہ کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانامہ پر حد سے زیادہ چارجز لگانے کا الزام لگاتے ہوئے پاناما کینال پر کنٹرول کی دھمکی دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پانامہ کینال کو غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر عمل نہ ہوا تو امریکہ جلدی کینال واپس لے لے گا۔

پانامہ کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹ کسی کی خواہش پر مقرر نہیں کیے گئے۔ کینال پانامہ کی ملکیت ہے اور اس کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔