Nov ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیرِ جنگ مشکلات میں، برطرفی کے آثار نمایاں

باخبر ذرائع کے مطابق، نتن یاہو اپنے وزیر جنگ اسرائیل کاٹس کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کاٹس اور صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر کے مابین اختلافات میں شدت کے پیش نظر صیہونی وزیر اعظم کاٹس کو وزارت جنگ سے برطرف کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون ساعر کا نام متبادل کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تبدیلیوں کا سلسلہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا اور وزیر خارجہ کا عہدہ ایلی کوہن کو سونپنے کی بات ہو رہی ہے جو اس وقت صیہونی وزارت توانائی کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ کاٹس کو وزارت توانائی کے عہدے پر بٹھالا جائے گا۔

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

ٹیگس