ایٹمی سمجھوتے کے حامی امریکی سینیٹروں کی تعداد بیالیس ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i197782-ایٹمی_سمجھوتے_کے_حامی_امریکی_سینیٹروں_کی_تعداد_بیالیس_ہوگئی
امریکہ کی ریاست واشنگٹن کی ڈیموکریٹ سینیٹر ماریا کینٹ ویل نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، اس طرح ایٹمی سمجھوتے کے حامیوں کی تعداد بیالیس ہو گئی ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی سمجھوتے کے حامی امریکی سینیٹروں کی تعداد بیالیس ہوگئی
    ایٹمی سمجھوتے کے حامی امریکی سینیٹروں کی تعداد بیالیس ہوگئی

امریکہ کی ریاست واشنگٹن کی ڈیموکریٹ سینیٹر ماریا کینٹ ویل نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، اس طرح ایٹمی سمجھوتے کے حامیوں کی تعداد بیالیس ہو گئی ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیاں ہونے والے سمجھوتے کے حامیوں میں تین ڈیموکریٹ سینیٹروں ریچرڈ بلو منٹل ، گیری پیٹرز اور ران ویڈن کے شامل ہونے کے بعد ماریا کینٹ ویل نے کہا کہ میں اس سمجھوتے کی حامی ہوں اور جو چیز اس سمجھوتے کو آگے لے جاسکتی ہے اس کی بھی حمایت کرتی ہوں-

ایران کے ایٹمی سمجھوتے کے حامی سینیٹروں کی تعداد چالیس سے بڑھنے کے بعد انہیں (حامی سینٹرز کو) فلی بسٹر(FILIBUSTER) کا اختیار حاصل ہوجائے گا ، جس کے تحت وہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے جائزے کو طول دے کر سینیٹ میں اس پر ووٹنگ کے عمل کو روک سکتے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں کانگریس میں بھی اس پر ووٹنگ نہیں ہوگی جہاں سمجھوتے کے مخالف ریپبلکنس کی اکثریت ہے -