Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • ہنگری میں تارکین وطن کی صورتحال
    ہنگری میں تارکین وطن کی صورتحال

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہنگری میں تارکین وطن کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہنگری میں تارکین وطن کی صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے اور تارکین وطن کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی بنا پر جرمنی کی حکومت پر تنقید کی ہے۔

 جرمن خبر رساں ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس بات کا خطرہ پایا جاتا ہے کہ تارکین وطن کو ہنگری میں بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ ان کا ملک تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے مقصد سے آسٹریا سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو کنٹرول کر رہا ہے۔ جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اس سے زیادہ تارکین وطن کو پناہ نہیں دے سکتا ہے۔

ٹیگس