Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

چھے فلسطینی قیدیوں کے اسرائیل کی جیل سے حیرت انگیز فرار پر فلسطینیوں میں جشن اور مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جہاد اسلامی تنظیم کے جنرل سکریٹری زیاد نخالہ کو مبارکباد پیش کی۔

فلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق، اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفون کے ذریعہ زیاد نخالہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں نے جو کارنامہ کیا وہ غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینی قوم کے ارادہ کی کامیابی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 6 فلسطینی قیدی جسمیں 5 جہاد اسلامی تنظیم سے وابستہ تھے، پیر کو علی الصباح اسرائیل کی سب سے محفوظ سمجھی جانے والی ’جلبوع‘ جیل سے ایک زنگ آلود چمچ سے سرنگ کھود کر نکلنے میں کامیاب رہے۔

فتح، حماس اور جھاد اسلامی سمیت مختلف فلسطینی تنظیموں نے ان قیدیوں کی آزادی کو بڑی کامیابی قرار دیا۔ اس خبر کے سامنے آنے پر مقبوضہ ویسٹ بینک کے مختلف شہروں اور غزہ پٹی میں بڑی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر آئے، انہوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

فلسطینی عوام صیہونی جیل سے اپنے پیاروں کے کامیاب فرار پر جشن مناتے ہوئے

خیال رہے کہ صیہونی حکومت نے چھے فلسطینی قیدیوں کی بازیابی کے لئے اپنے ہیلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں، فوجیوں اور جاسوسوں کی مدد سے بڑے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے تاہم اب تک انہیں سوائے مایوسی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے۔

ٹیگس