Mar ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • آبنائے ہُرمُز کو بند نہیں کیا ہے، صرف اسرائیلی اور امریکی حکومت سے متعلق جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ہم نے آبنائے ہُرمُز کو بند نہیں کیا ہے اور نہ ہی کریں گے کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے۔ 

سحرنیوز/ایران: اطلاعات کے مطابق جنرل ابوالفضل شکارچی نے جمعہ کی شام ایک گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف ہمارے حملوں میں ہر روز اضافہ ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ابھی تک علاقے کی اقوام کو نقصان نہیں پہنچایا اور کسی بھی ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔ 
ایرانی مسلح افواج کے اس اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہم امریکہ اور غاصب اسرائیل کے لیے سنگین چیلنج ہیں لیکن علاقائی ممالک کے لیے کوئی چیلنج نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن میں امریکہ جس مصیبت میں گرفتار ہوا ہے اس کی مثال امریکی تاریخ میں ندارد ہے اور یہ کہ امریکی فوج جذبے سے عاری اور خستہ حال فوج ہے۔ 
جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ ہم اپنے جدید ترین ہتھیاروں کو ضرور استعمال کریں گے اور اپنی قوم کو اچھی نوید سُنائیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ آج ہی بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر جو ہوا ہے کل اس کی تفصیل میڈیا میں آئے گی۔ 
جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیلی حکومت پر حملے کے لئے ہم کسی بھی حد کے قائل نہیں ہیں، اس پوری سرزمین کو ہم  سرزمینِ کُفر سمجھتے ہیں اور اس سرزمین پر اپنے اہداف حاصل کر رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس