Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • شمالی الخلیل فلسطین میں اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ

ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں اس ڈرون طیارے کے گرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

ارنا نے عبری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

عبری ذرائع ابلاغ نے اسی طرح دو صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر بھی دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ دو صیہونی مسجد اقصی کے جنوبی میں سلوان کے مقام پر جھڑپ میں زخمی ہوئے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ صیہونی فوج کے دو افسر ہیں۔

مسجد اقصی کے اس علاقے میں یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک شیرخوار فلسطینی بچے کو شہید اور جوان کو زخمی کر دیا تھا۔

چوبیس گھنٹوں میں یہ دوسرے فلسطینی کی شہادت کا واقعہ ہے۔بدھ کے دن غاصب فوج کے ساتھ جھڑپ میں العروب کیمپ میں ایک اٹھارہ سالہ فلسطینی اسامہ محمودعدوی شہید ہوگیا تھا۔ غاصب صیہونی فوج نے اس کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے اورہر آنے جانے والی گاڑی  کی تفتیش کررہے ہیں۔

ٹیگس