Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • خفیہ صیہونی اہلکاروں کے ہاتھوں شیخ عکرمہ صبری کی گرفتار
    خفیہ صیہونی اہلکاروں کے ہاتھوں شیخ عکرمہ صبری کی گرفتار

صہیونی گماشتوں نے مسجد الاقصی کے امام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتاری کرلیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ  شب معراج کے موقع پر قبلہ اول میں آنے کی اپیل کرنے پر مسجد الاقصی کے امام شیخ عکرمہ صبری کو خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 شیخ صبری کے ایک قریبی ذریعے نے  تصدیق کی ہے کہ قابض اہلکاروں نے مقبوضہ مشرقی القدس کے محلے الا سوانہ میں امام مسجد کی رہایش گاہ پر چھاپا مارا اور بلا جواز انہیں حراست میں لے لیا۔

دریں اثنا قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقوں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی جب کہ اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

غرب اُردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران  عدی حمیدان الشرباتی، ھانی شاکر الفاخوری اور عبدالھادی ابو خلف کو ان کے گھروں میں گھس کر گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے الخلیل سے ایک اور فلسطینی کو گرفتار کیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ علاوہ ازیں قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر 2 فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں۔

ٹیگس