جب فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون کو پتھر مار کر گرا دیا+ ویڈیو
کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت کی ڈرون ٹکنالوجی دنیا میں سب سے زیادہ پیشرفتہ ہے اور دنیا کے متعدد ممالک اس حکومت سے ڈرون خرید رہے ہیں لیکن صیہونی ڈرون فلسطینیوں کے پتھروں کا مقابلہ نہيں کر پا رہے ہيں۔
صیہونی حکومت نے مظاہرین کو ڈرون طیارے سے گیس بم کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مظاہرین پر فائرنگ کرنے والا ایک ڈرون گرگیا جسے مشتعل مظاہرین نے کچل کر تباہ کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نابلس شہر میں کالونیوں کی تعمیر نو اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کے خلاف ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی مظاہرہ ہو رہا تھا اور صیہونی فوج ڈرون کے ذریعے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کر رہی تھی تبھی فلسطینی مظاہرین کو غصہ آیا اور انہوں نے ڈرون پر پتھر مارا جس کی وجہ سے وہ گر گیا اور پھر مظاہرین اپنا غصہ ڈرون سے نکالنے لگے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی جوانوں سے ان کی جھڑپ ہوئی جس کے دوران صیہونیوں نے ان پر ساؤنڈ بم پھینکے۔