وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی تہران آمد (ویڈیو)
May ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف شہید صدر ابراہیم رئیسی شہید وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر عہدیداروں کی شہادت پر تعزیت کیلئے تہران پہنچے۔
سحرنیوز/پاکستان:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف تہران میں اپنے قیام کے دوران رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔