شہباز شریف کا پزشکیان کو فون; پاکستان ایران یکجہتی پر زور
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر جارحیت کی شدید مذمت کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/پاکستان: ہفتہ کو اسلام آباد میں پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جس کی ایک کاپی ارنا کو موصول ہوئی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری مخاصمت اور امن کی کوششوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر ایران پر جاری اسرائیلی (اور امریکی) جارحیت، بشمول شہری انفراسٹرکچر پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس مشکل گھڑی میں ایران کے بہادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے ایران میں 1 ہزار 9 سو سے زائد افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم پاکستان نے ایرانی صدر کو اپنی طرف سے اور اسی طرح وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے امریکہ، خلیج فارس اور اسلامی ممالک کو امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے ایرانی صدر کو پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے مخاصمت کے خاتمے کے لیے کوئی عملی راستہ تلاش کیا جا سکے گا۔
ایرانی صدر نے پاکستان کے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف جاری اسرائیلی رجیم کی جارحیت کے بارے میں تہران کے موقف سے آگاہ کیا۔انہوں نے مذاکرات اور ثالثی کو آسان بنانے کی غرض سے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کی قدر دانی بھی۔
پاکستان کے وزیراعظم نے ایرانی صدر کو یقین دلایا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel