Mar ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ، تفصیلات آ گئیں

ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا ص ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکی فوج کے ایک امدادی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکا کے دو فضائی ایندھن بردار طیارے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایرنا کے دفاعی رپورٹر کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی سینٹرل کمان خاتم الانبیاء ص کے ترجمان، کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے ہفتہ 28 مارچ 2026 کو بتایا کہ آج علی الصبح عمان کے پورٹ صلالہ سے خاصی دوری پر موجود امریکی افواج کا ایک امدادی بحری جہاز ایرانی کارروائی کا نشانہ بنا۔
انہوں نے کہا کہ ایران، عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ احترام کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ رات کی کامیاب کارروائی کے تسلسل میں امریکہ کا ایک اور ایندھن بردار طیارہ، جو سعودی عرب کے الخرج اڈے پر تعینات تھا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل کارروائی میں مکمل طور پر تباہ ہوا۔ ان کے مطابق مجموعی طور پر امریکا کے پانچ ایندھن بردار طیاروں میں سے دو تباہ اور تین بری طرح نشانہ بنانے کے بعد آپریشنل سروس سے باہر ہو چکے ہیں۔
کرنل ذوالفقاری نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ خطے میں اپنے اڈوں پر شدید حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈے چھوڑ کر بیرونی مقامات پر چھپ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں ایسے دو مقامات کی نشاندہی کی گئی، جن میں دبئی میں ایک پناہ گاہ میں 400 سے زائد اور دوسری میں 100 سے زائد امریکی اہلکار موجود تھے۔ دونوں مقامات پر ایرانی فضائیہ اور بحریہ کے راکٹ اور ڈرون حملے کیے گئے، جن میں دشمن کا بھاری جانی نقصان ہوا۔
ترجمان کے مطابق کئی گھنٹوں سے ایمبولینسیں امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کی لاشیں اور زخمی منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت کو سمجھ لینا چاہیے کہ خطہ امریکی فوجیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور حالات ان کے لیے مزید مشکل ہو رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس