Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۰۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران و ترکی کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونی کفتگو کی ہے-

سحرنیوز/ایران:  اس ٹیلیفونی گفتکو میں عباس عراقچی نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لئے ترکیہ اور بعض دیگر ملکوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، علاقے میں بدامنی اور موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ اور صیہونی حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ اصل مسئلہ امریکی فریق کے غیر منطقی مطالبات اور اس کے متضاد رویے ہيں جو بہت حیرت انگیز اور مشکوک ہیں جس نے امریکیوں کے مکر و فریب اور ان سے بدگمانی میں مزید اضافہ کردیا ہے
 ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوری ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے بند کرانے کی اپنے ملک کی کوششوں اور موجودہ بحران کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فریق مقابل کے سلسلے میں ایران کی بدگمانی قابل درک ہے کیوں کہ اس نے دو مرتبہ مذاکرات کے دوران فوجی حملہ کیا ہے-

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس