-
پیغمبر رحمت (ص) کی شان میں شاندار ترانہ! ۔ ویڈیو
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۸’’محمد رسول اللہ‘‘ نامی تواشیح گروپ کا سرکار رسالتمآب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں شاندار عربی و فارسی ترانہ!
-
عید نبوت و بعثت، عید اخلاق و انسانیت مبارک!
Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۹عید بعثت، عید نبوت و رسالت، عید بشریت و انسانیت پورے عالم انسانیت کو مبارک ہو۔
-
عید بعثت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب
Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۵رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای بروز منگل یکم مارچ کو 27 رجب المرجب عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ ایرانی قوم اور ملت اسلامیہ سے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔
-
انسانی نقوش والے ہزاروں سال قدیم پتھر دریافت
Feb ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۸اردن کے ایک بے آب و گیاہ اور دورافتادہ علاقے سے اردنی اور فرانسیسی ماہرین نے انسانی نقوش والے پتھروں کا سب سے بڑا مجموعہ دریافت کیا ہے جسے ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔
-
عزاداروں کی پذیرائی کرتے اہل سنت۔ ویڈیو
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۵فرزند رسول امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے پیش نظر گزشتہ کئی روز سے عراق کے شہر کاظمین کی جانب لاکھوں عراقی و غیر عراقی باشندوں کا پیدل مارچ جاری ہے جو آج اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ عزاداروں اور زوار کی پذیرائی کے لئے سیکڑوں موکب لگے ہوئے ہیں جن کے درمیان اہلبیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے اہلسنت حضرات بھی مہمان نوازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
-
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مخصوص صلوات ۔ آڈیو
Feb ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۷آسمان امامت و ولایت کے ساتویں آفتاب عالمتاب فزند رسول حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت پر آپؑ کی مخصوص زیارت و صلوات پیش خدمت ہے۔ آپ کی شہادت ۲۵ رجب المرجب سنہ ۱۸۳ ہجری کو بغداد میں واقع خلیفہ عباسی، ہارونِ ملعون کے ایک زندان میں ہوئی۔
-
سوئے باب الحوائج رواں دواں ہیں لاکھوں بے بضاعت پروانے
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۹آسمان امامت و ولایت کے ساتویں درخشاں ستارے، فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت پرعزاداری کے مقصد سے عراق کے مختلف علاقوں خاص طور سے جنوبی اور وسطی صوبوں سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین بغداد کے شمال میں واقع شہرِ کاظمین پہنچ رہے ہیں۔
-
حیدر (ع) نے آج اکھاڑا تھا در خیبر۔ ویڈیو
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸تاریخ گواہ ہے کہ 24 رجب سنہ 7 ہجری کو جب جنگ خیبر کا معرکہ سجا ہوا تھا تو علمدار لشکر نبوی، حیدر کرار، حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام نے جنگ کرتے ہوئے یہودیوں کے عظیم قلعے خیبر کے در کو اکھاڑ کر اُسے سپر کے طور پر استعمال کیا۔ اسی مناسب سے ملاحظہ فرمائیے قلعۂ خیبر کی ایک نادر ویڈیو جسے کئی برس قبل ایک ہیلی کاپٹر سے بنایا گیا ہے۔
-
یمن؛ اس طرح تباہ ہوا امریکی بمبار ڈرون۔ ویڈیو
Feb ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۰تین روز قبل یمنی فورسز نے ایک امریکی بمبار ڈرون طیارے MQ9 کو سرنگوں کرنے کی خبر دی تھی جس کی اب ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے یمن کے آسمان میں بمباری میں مصروف جارح سعودی اتحاد کا یہ امریکی ڈرون ایک میزائل فائر کرنے کے کچھ ہی دیر بعد خود بھی یمنی فورسز کے ایک میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا۔
-
یوٹرن لینے کی ضرورت ہے!۔ پوسٹر
Feb ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱خدائے سبحان کا قرآن مجید میں ارشاد گرامی ہے: إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ؛ یعنی خداوند عالم توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔ توبہ درحقیقت واپس لوٹنے کے معنیٰ میں ہے۔ انسان کو زندگی میں بارہا یوٹرن لینے اور واپس لوٹنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ وہ شیطان اور اپنے نفس کے جھانسے میں آکے بسا اوقات راہ راست سے بھٹک کر غلط راستے کی جانب نکل پڑتا ہے۔ اس لئے اُسے خود اپنی نجات کے لئے یوٹرن لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔