-
اسرائیل پر فلسطین کا راکٹ حملہ، غاصبوں کی نیند حرام ہوئی ۔ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۸فلسطینی علاقے غزہ کے باشندوں نے مسلسل بنیادوں پر جاری صیہونی جارحیت کے جواب میں گزشتہ شب صیہونی بستی سدیروت پر کئی راکٹ داغے تاہم انہیں اسرائیل کے آئرن ڈوم نے ناکام بنا دیا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے صیہونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان تباہ شدہ راکٹوں کے ٹکروں سے پانچ صیہونی زخمی ہوگئے جبکہ بعض مکانات کو بھی نقصان پہونچا ہے۔
-
فلسطینی نمازیوں نے پیروں تلے روند کر اماراتی خائن کو آگ لگائی۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۱فلسطینی عوام نے بیت المقدس میں نماز ادا کرنے کے بعد امت اسلامیہ بالخصوص قبلۂ اول کے ساتھ خیانت کرنے والے اماراتی شیخ کی تصویر کو پیروں تلے روند کر نذر آتش کر دیا۔ خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شرم و حیا کے علاوہ تمام تر انسانی، اخلاقی، اسلامی اور عربی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خونخوار غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ اتحاد و دوستی کی راہ اپنا لی ہے جس پر امت اسلامیہ بالخصوص فلسطینی قوم میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔
-
سعودی عرب میں مشکوک ایٹمی سرگرمیاں! ۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۱عالمی اداروں کی تیار کردہ رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ سعودی عرب گزشتہ قریب ڈیڑھ دہائی سے ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے تاہم اس نے اب تک ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو کسی قسم کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جس پر مبصرین یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ اگر ایٹمی سرگرمیاں مشکوک نہیں تو پھر آئی اے ای کے معائنہ کاروں سے سعودی عرب گریزاں کیوں ہے؟!
-
یوں ہوا امریکی شکست کا اعلان! ۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۲۸سلامتی کونسل میں امریکہ کی ایران مخالف قرار داد پر ہونے والی ووٹنگ میں گیارہ ممالک نے حصہ نہیں لیا، دو ممالک نے اسکی حمایت جبکہ دو ممالک نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ قرارداد کے حق میں امریکہ کے علاوہ صرف جمہوریہ ڈومینیکن نے ووٹ ڈالا جبکہ روس اور چین نے اسکی مخالفت میں ووٹ ڈال کر اسے ویٹو کر دیا۔ امریکہ نے ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی تھی۔ یہ پابندیاں اکتوبر کے مہینے میں ایران پر سے اٹھائی جانے والی تھیں جو امریکہ کو منظور نہیں تھا۔
-
ہندوستان، توہین رسالت پر مظاہرے اور پاکستان کا شدید رد عمل+ ویڈیو
Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۱:۴۴ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں کانگریس پارٹی کے رہنما کے رشتہ دار کی توہین رسالت پر مبنی پوسٹ سے جہاں شہر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے وہیں اس پر پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اعتراض کیا ہے۔
-
بلڈ پریشر ڈاون پھر بھی پارلیمنٹ میں حاضری+ ویڈیو
Aug ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۱:۱۰شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے نو منتخب پارلیمنٹ کے ارکان کو خطاب کیا اور اپنے خطاب میں شام کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف ٹھوس پالیسی اختیار کرتے ہوئے یہ دکھا دیا کہ وہ شام کے داخلی امور سے پوری طرح واقف ہیں۔
-
خواتین کے ساتھ امریکی پولیس کا سلوک ۔ ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۷امریکی نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کے قتل کے بعد جب سے ملک میں نسل پرستی، پولیس تشدد اور عدم مساوات کے خلاف تحریک شروع ہوئی ہے تب سے امریکی پولیس کا بہیمانہ رویہ اور انکے کالے کرتوت مزید آشکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دو خواتین کے ساتھ امریکی پولیس کا سلوک دیکھا جا سکتا ہے۔
-
محرم ایران کی طرح منائیں: عمران خان
Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۰پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم کے ایام میں ایس او پیز اور طبی اصول و ضوابط کا مکمل طور پر خیال رکھیں اور محرم اُس انداز میں منائیں جس طرح ایران کے علماء اس سال محرم منانے پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے جلوسوں اور مجالس کے اجتماعات میں ماسک لگانے پر خاصا زور دیا۔
-
امریکی پولیس بچے کو گرفتار کرنے میں کامیاب!۔ ویڈیو
Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۳امریکی پولیس کے دو بہادر افسروں نے ایک آٹھ سالہ بچے کو گرفتار کیا۔ مگر ان بہادر سپاہیوں کو انداز یہ تھا کہ انہوں اپنی تمام تر شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے روتے اور سسکیاں لیتے بچے کو پہلے ہتھکڑیاں پہنائیں پھر اسے اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئے۔
-
امریکی پولیس نے یوں پکڑا تھا جارج فلوئڈ کو۔ تازہ ویڈیو
Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۴پچیس مئی کو سفید فام امریکی پولیس کے ہاتھوں قتل ہو جانے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کی گرفتاری کا نیا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُس نے کسی قسم کی کوئی مزاحمت پولیس کے سامنے نہیں دکھائی، پھر بھی امریکی پولیس افسر نے اسے گلا گھونٹ کر قتل کر ڈالا۔