• ایرانی بحریہ کا ڈسٹرایر ابو مہدی کروز میزائل سے لیث ہوا (ویڈیو)

    ایرانی بحریہ کا ڈسٹرایر ابو مہدی کروز میزائل سے لیث ہوا (ویڈیو)

    May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۵

    ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے خبر دی ہے کہ بحریہ کے ڈسٹرایرز کو عراق کی عوامی رضاکار فورس کے شہید کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے جگری دوست شہید ابو مہدی المہندس کے نام سے موسوم ایک کروز میزائل سے لیث کر دیا گیا ہے۔ اس میزائل سے با آسانی ایک ہزار کلومیٹر کی دوری تک دشمن کے کسی بھی ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس میزائل کو ایران کی وزارت دفاع کی ایرواسپیس انڈسٹری نے تیار کیا ہے۔

  • روضۂ حضرت زینب (ع) پر صدرِ ایران کی حاضری (ویڈیو+تصاویر)

    روضۂ حضرت زینب (ع) پر صدرِ ایران کی حاضری (ویڈیو+تصاویر)

    May ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۱

    صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے دورۂ شام کے پہلے دن اپنے وفد کے ہمراہ دخترِ علی مرتضیٰ (ع)، دلبند زہرا (ع)، پیغامبر کربلا، اخت الحسین (ع) حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے روضۂ اقدس پر پہنچے اور ضریح پر جاکر بارگاہ ثانی زہرا میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ زیارت کے بعد صدر ایران کی امامت میں نماز جماعت بھی ادا کی گئی جس میں شیعہ سنی حضرات نے مل کر انکی قیادت میں نماز پڑھی۔

  • موبائل نے کتاب کی قبر کھود دی! ۔ کارٹون

    موبائل نے کتاب کی قبر کھود دی! ۔ کارٹون

    May ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۶

    جب سے موبائل اور سوشل میڈیا نے انسان کو اپنا اسیر بنایا ہے تب سے انسان کتابوں سے بھی روٹھ گیا ہے اور کتابیں اسکی زندگی میں اپنا مقام و مرتبہ کھوتی جا رہی ہیں۔ اب انسان وہی پڑھتا ہے جو سوشل میڈیا پر ملتا ہے، وہی دیکھتا اور سنتا ہے جو سوشل میڈیا اسکے لئے فراہم کرتا ہے اور ستم ظریفی یہ کہ وہی سمجھتا ہے جو سوشل میڈیا اسے سمجھاتا ہے!!!

  • کوّے کے بعد اب صیہونیت مخالف بلّی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    کوّے کے بعد اب صیہونیت مخالف بلّی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

    May ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۳

    گزشتہ دنوں ایک کوّے کے ذریعے صیہونی جھنڈے کی سرنگونی کی ویڈیو کے بعد اب ایک بلّی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک دیوار پر لگے صیہونی پرچم کو نوچ کر زمین پر گرا رہی ہے۔

  • پورپی ڈیموکریسی اور آزادی اظہار رائے کا بھرپور مظاہرہ (ویڈیوز)

    پورپی ڈیموکریسی اور آزادی اظہار رائے کا بھرپور مظاہرہ (ویڈیوز)

    May ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۹

    عالمی یوم محنت کشاں کی مناسبت سے فرانس میں ہوئے مزدوروں اور محنت کشوں کے مظاہروں کے دوران پولیس نے یورپی ڈیموکریسی اور آزادی اظہائے رائے کا بھرپور طریقے سے مظاہرہ کیا! یہ صورتحال پورپ کے بعض دیگر ممالک منجملہ جرمنی میں بھی نظر آئی اور وہاں بھی پولیس نے تمام تر شدت کے ساتھ مظاہروں کی سرکوبی کی کوشش کی۔

  • کوے کو بھی ناجائز صیہونی جھنڈا پسند نہیں (ویڈیو)

    کوے کو بھی ناجائز صیہونی جھنڈا پسند نہیں (ویڈیو)

    May ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۲

    ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کوّا مقبوضہ فلسطین کے کسی مقام پر ایک پول پر لگے صیہونی جھنڈے کو اپنی چونچ کی مدد سے سرنگوں کر رہا ہے۔ یہ ویڈیو بظاہر ایک صیہونی شہری کے ہاتھوں بنائی گئی ہے۔

  • جدہ پہنچنے پر ایرانی ناظم الامور کا پرتپاک خیرمقدم (ویڈیو)

    جدہ پہنچنے پر ایرانی ناظم الامور کا پرتپاک خیرمقدم (ویڈیو)

    May ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۸

    سعودی عرب کے فوجی حکام نے ایران کے ناظم الامور کے جدہ پہنچنے پر اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

  • مسلمان بچے پر جرمن پولیس کی بے رحمی کی عجیب وجہ! (ویڈیو)

    مسلمان بچے پر جرمن پولیس کی بے رحمی کی عجیب وجہ! (ویڈیو)

    Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳

    جرمن پولیس ایک کم عمر ننہے مسلمان بچے کو تمام تر بے رحمی کے ساتھ اسکے والدین سے جدا کر کے زبردستی اس لئے اٹھا لے گئی کہ اس بچے کے اسکول والوں نے پولیس سے یہ شکایت کی تھی کہ بچے کے والدین نے اُسے یہ سکھایا اور بتایا ہے کہ انکے دین اسلام میں ہمجنس بازی حرام اور غیر قابل قبول ہے۔

  • ایران کے ہاتھوں امریکہ کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری (ویڈیو)

    ایران کے ہاتھوں امریکہ کی خواری کا سلسلہ بدستور جاری (ویڈیو)

    Apr ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۶

    چند روز قبل امریکہ کے ایک تیل بردار بحری جہاز نے ایک ایرانی بحری جہاز کو ٹکر مارنے کے بعد علاقے سے فرار کی کوشش کی جسے ایرانی فوج کے جوانوں نے دھر دبوچا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔