-
سپاہ کے جوان نے امریکہ کو آنکھیں دکھائیں ۔ ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰دو روز قبل خلیج فارس میں امریکی جنگی بیڑوں کو ایران کی سپاہ پاسداران کے جوانوں نے اپنے حصار میں لے کر ان میں سوار دہشتگردوں کو یہ واضح پیغام دے دیا کہ یہ علاقہ ایران کی نگرانی میں ہے اور وہ یہاں سے گزرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ دن بیت گئے جب امریکی اپنی من مانیاں کرتے ہوئے دنیا والوں پر اپنا رعب جماتے تھے۔
-
فوجی جوان جو ہر میدان کے فاتح ہیں۔ تصاویر
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۴ایران، فوج یوں تو عام طور پر بیرونی دشمن کے مقابلے میں ملک کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہوتی ہے، لیکن اگر دوسرے میدانوں میں فوجی جوانوں کی مدد درکار ہو تو بھی وہ پیچھے نہیں رہتے اور جس میدان میں قدم رکھتے ہیں، اپنے ہمراہ کامیابیوں کی سوغات لے کر آتے ہیں۔
-
فوجی جوانوں نے دیا خون کا نذرانہ ۔ تصاویر
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ایرانی فوج کے قومی دن کے موقع پر آرمی کے جوانوں نے اپنا خون ہدیے کے طور پر پیش کیا۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے ۱۷ اپریل کو ایرانی فوج کا قومی دن قرار دیا تھا۔
-
یمن میں آیا سیلاب ۔ تصاویر
Apr ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۹یمن کے دارالحکومت صنعا میں پیر کے روز تیز بارش کے بعد بہنے والے پانی نے اچانک سیلابی شکل اختیار کر لی جس کے سبب لوگوں کے مکانوں، دکانوں اور دیگر اموال کو خاصا نقصان پہونچا۔
-
کورونا بیماروں کو جوس پلا رہی ہیں ایرانی مسجدیں ۔ تصاویر
Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ایران میں جہاں طبی عملہ، رضاکار فورس بسیج اور مسلح افواج کورونا کے خلاف بر سر پیکار ہیں، وہیں مختلف شہروں کی متعدد مساجد کورونا مخالف مہم میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کہیں پر مساجد میں ماسک بنتے نظر آتے ہیں تو کہیں بیماروں اور طبی عملے کو درکار خاص ڈریس تیار کی جا رہی ہیں اور کچھ مساجد ہیں جو بیماروں اور انکے محافظ طبی عملے کے لئے کھانے پینے اور حتیٰ فروٹ جوس کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔
-
در و دیوار کو بھی کورونا لگ گیا ۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۴کورونا انسانی دل و دماغ پر ایسا مسلط ہوا ہے کہ دنیا میں جابجا مختلف شکلوں میں اس کے اثرات دکھائی دینے لگے ہیں۔ اب بہت سے آرٹسٹ ایسے ہیں جنہوں نے کورونا کو اپنے کام کا موضوع بنا لیا ہے۔
-
حیوانات بھی سیاحت کے لئے نکلے! ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۱کورونا کے سبب جب انسان اپنے گھروں میں بند ہوئے تو حیوانات نے کچھ سکون کی سانس لی اور اپنے اندر احساس تحفظ کرتے ہوئے انکے شہروں کی سیاحت کا پروگرام بنا لیا۔ ان دنوں دنیا کے مختلف شہروں میں انسانی سیاح ضرور غائب ہیں مگر حیوانات، سیاحت میں خوب مصروف ہیں۔
-
امریکہ، ۳۵۰۰ کاریں جل کر راکھ ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۷۔سی ان ان کے مطابق ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی پارکینک میں آگ لگ گئی جس کے سبب ساڑھے تین ہزار گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔اس رپورٹ کے مطابق اتوار کو لگنے والی اس آگ نے پندرہ ہیکٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کو بجھانے میں اٹھارہ گھنٹے لگ گئے۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
-
کورونا سے ڈرانے کے لئے ہندوستانی پولیس کا انوکھا انداز۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۶ہندوستان، لاک ڈاؤن کے باوجود گھر سے باہر نکلنے والوں کو ڈرانے اور ان میں کورونائی خطرات کے تئیں سنجیدگی پیدا کرنے کے لئے ہندوستانی پولیس نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔
-
کورونا کے بعد سنسان ہوا مکۂ مکرمہ ۔ تصاویر
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۱دنیا کے بہت سے ممالک اور شہروں کی مانند کورونا کے بعد، مکۂ مکرمہ بھی سنسان ہوا۔