-
پہلوان محمدرضا گرایی کا فائنل مقابلہ دیکھے جانے کے مناظر
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۱ایرانی پہلوان رضا گرائی نے ٹوکیو اولمپک میں اپنے وطن کا نام روشن کرتے ہوئے ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد رضا گرایی نے ۶۷ کلوگرام کیکیٹیگری میں اپنے یوکرینی حریف کو باآسانی شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر ان کے آبائی شہر میں میں جشن کے مناظر دیکھے گئے اور ان کے گھر پر بھی لوگوں نے جشن منايا اور مٹھائی تقسیم کی اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی ۔
-
نو منتخب صدر کی تقریب توثیق کی کچھ جھلکیاں
Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۷تہران کے حسینیہ امام خمینی (رح) میں آج صبح تین اگست کو ایران کے تیرہویں صدر سید ابراہیم رئیسی کے لئے تقریب توثیق کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی اور ملک کے سبھی اعلیٰ سول، فوجی اور سیاسی حکام موجود تھے۔
-
عظیم ایرانی کوہ پیما محمود اجل کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب
Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۰عظیم ایرانی کوہ پیما محمود اجل کےمجسمےکی نقاب کشائی کی تقریب پیر دو اگست 2021 کو ہمدان کے گنجنامہ اسکوائر میں عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں انجام پائے۔ ایران کے عظیم کوہ پیما محمود اجل نے ملک میں موجود چار سو چوٹیوں کو پہلی بار سر کیا۔ انہوں نے ایران کی چوٹیوں کو سر کرنے کی راہنمائی کے عنوان سے ایک کتاب بھی تحریر کی ہے۔
-
ایران میں مغربی ایشیا کی بلند ترین سرنگ کا افتتاح
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۳جشن عید غدیر کے موقع پر ایران میں مغربی ایشیا کی سب سے بلند ترین سرنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔ تہران سے ملک کے شمالی علاقوں کو ملانے والی ساڑھے چھے کلومیٹر طویل اس سرنگ کا افتتاح صدر حسن روحانی نے عیدغدیر کے موقع پر ایک آئن لائن تقریب کے دوران کیا۔
-
ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کا آغاز
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۷دارالحکومت تہران کے بیس ہزار ٹیکسی ڈرائیوروں کی کرونا ویکسینیشن کا آغاز ولایت پارک میں پیر 26 جولائی 2021 سے شروع ہوگیا ہے۔ تہران کی ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ڈاریکٹر جنرل محمد روشنی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کی ویکسینیشن کی جائے گی اور اس کے بعد بقیہ ڈرائیوروں کو کرونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا کہا کہ ویکسینیشن کا شیڈول ڈرائیوروں کی عمر کے تناسب سے ترتیب دیا گیا ہے۔
-
تہران کی شاہراہوں پر جشن عید غدیرخم
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۴دارالحکومت تہران میں عید غدیر خم کے موقع پر مختلف شاہراہوں میں جشن غدیری منایا گیا۔ تہران کے طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید غدیر خم کی مناسبت سے جشن منایا گیا۔
-
یزد میں عید غیدیرخم کا جشن، کار ریلی کا انعقاد
Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ایران کے شہر یزد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کا انعقاد موٹرسائیکل اور کار ریلی کی صورت میں کیا گیا۔ اس جشن کا انعقاد یزد شہر کی ثقافتی ،سماجی اور کھیلوں کی تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ جشن کے اس قافلے میں کرونا ایس او پیز کی پابندی کی گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے کاروان جشن میں شرکت کی۔
-
جا بجا نظر آتی ہے علی (ع) کی جھلک- تصاویر
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۵ایران ایک مسلمان ملک ہے جہاں روزمرہ کی زندگی میں جا بجا محمد و آل محمد بالخصوص باب مدینة العلم علی مرتضی (ع) کے نام اور انکے ذکر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے!
-
صدرروحانی اور کابینہ کی رہبرانقلاب اسلامی سے الوداعی ملاقات(تصاویر)
Jul ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۴رخصت پذیر صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو اپنی سبکدوش ہونے والی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے الوداعی ملاقات کی۔
-
مشہد مقدس میں عید غدیر خم کے جشن کا آغاز
Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۲ایران کے مقدس شہر مشہد میں عید غدیر خم کے موقع پر جشن کی محفلوں کا آغاز ہوگيا ہے۔ شہر مشہد کی شاہراہوں اور گلی محلوں میں جشن کی محفلیں شروع ہوگئی ہیں جس میں شعراء کرام، منقبت خواں حضرات عید غدیر خم کی مناسبت سے اپنے کلام اور آواز سے حاضرین محفل کی داد وصول کررہے ہیں۔ مشہد میں کرونا ایس او پیسز کی پابندی کے ساتھ ان محفلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔