Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی ٹیکنالوجی نے سائنسی ترقی کو نئی جہت دی: عراقچی

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گذشتہ کے روز ایران کی ایٹمی توانائي کے سینیئر عہدے داروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کی ایٹمی ترقی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی نمائش کا معائنہ کیا اور ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کے دوران ایران کی ایٹمی صنعت کے تازہ منصوبوں اور نتائج سے آگہی حاصل کی۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ایٹمی صنعت اس وقت بہت وسیع ہوچکی ہے اور مختلف شعبوں مین سائنسی ترقی کا بھی باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ مغربی ممالک کے سامنے پرامن ایٹمی صنعت میں ایران کی مرکزی حیثیت کو قبول کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

ٹیگس