Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے: حزب اللہ کے رہنماکا انکشاف

حزب اللہ لبنان کے سینیئر رکن محمود قماطی نے کہا ہے کہ اسرائیل عراق کی سرحدوں تک پہنچ گیا ہے اور امریکہ لبنان کے حصے بخرے کرنے میں لگا ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سینیئر رکن محمود قماطی نے کہا کہ  کسی بھی لبنانی کو "گریٹر اسرائیل" کی صیہونی سازش کی حمایت کا حق نہیں ہے اور یہ  کہ صیہونی حکومت کا "گریٹر اسرائیل" کا منصوبہ پورے خطے کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے جس کی راہ امریکہ ہموار کرنے میں مصروف ہے۔

محمود قماطی نے خبردار کیا کہ خطے میں بڑی تبدیلیاں کئے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور لبنانیوں کو چاہیے کہ اپنی طاقت کے مطابق اس کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش کی زد میں نہ صرف لبنان بلکہ تمام عرب ممالک آ جائیں گے۔

حزب اللہ کے رہنما نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ لبنان کے وجود کو صیہونی سازشوں کے مقابلے میں بچانے کے لئے بہت ہی معمولی قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے تجربے نے ثابت کردیا کہ امریکی حکم کی تعمیل کے باوجود، کوئی بھی ملک صیہونی حملوں سے  محفوظ نہیں رہ سکتا۔

محمود قماطی نے کہا کہ بعض لوگ اس حقیقت کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے کہ اسرائیل عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔

 

ٹیگس