Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • وہ دِن گئے جب امریکہ

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ امریکی بالادستی کے دِن لَد چکے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایک خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ دُنیا ایک قُطبی نظام سے کثیر قُطبی اور منصفانہ نظام کی طرف منتقل ہو رہی ہے اور یہ کہ دُنیا پر امریکی تسلط اور بالادستی کے دِن لَد چکے ہیں۔

انہوں نے امریکہ کی حالیہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ لاطینی امریکہ اور مشرقی ایشیا میں بھی امریکی موجودگی کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔    

 ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مزاحمتی محاذ کے مرکزی محور کے طور پر، صیہونیت اور امریکہ کے خلاف کھڑے ہونے والے ممالک کی حمایت اور اِس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مغرب، بالخصوص امریکہ اور برطانیہ، کا یہ اِلزام کہ ایران خِطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے، حقائق کے سراسر منافی ہے۔

 

ٹیگس