-
خدا کی راہ میں خدمت کرو
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۹دنیا اور ہمارے ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے ساتھ ہی ، کرونا سے مربوط خبریں لوگوں کی توجہ کا باعث بنیں، اس درمیان ایران اسلامی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے دفاع مقدس کے زمانے کے مجاہدین کی طرح صحت و سلامتی کے مراکز کو اپنے حقیقی محاذ میں تبدیل کردیا اور کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہیں رکھی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اسپتالوں میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا بھرپور طریقے سے علاج کررہے ہیں ۔
-
اب کورونا ٹیسٹ کے لئے وقت درکار نہیں!
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۲ایران میں اس وقت فوری طور پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے والی میڈیکل کٹ کا پروڈکشن جاری ہے۔
-
ایران کی بحریہ کے تحقیقاتی کارناموں کی نمائش
Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۵اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے تحقیقاتی مرکز میں تیار کئیے جانے والے فوجی اور سائنسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ساز و سامان کی نمائش کا افتتاح کے موقع پر ایران کے سپریم کمانڈر کے فوجی شعبے کے دفتر کے سربراہ میجر جنرل محمد شیرازی اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی موجود تھے۔
-
ھیرکانی جنگلات کے خوبصورت مناظر
Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۸موسم خزاں کے آخری مہینے میں ھیرکانی کے قدیمی تاریخی جنگلات کی دلنشین تصاویر دینے والوں کو حیران کردیتی ہیں
-
شہید فخری زادہ کی تشییع، نماز اور تدفین
Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۱دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے نامور جوہری سائنسدان اور وزارت دفاع کے شعبہ تحقیقات و جدید کاری کے سربراہ ڈاکٹر محسن فخری زادے کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
-
نسل پرستی مخالف آگ میں سلگھ اٹھا فرانس۔ تصاویر
Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۶فرانس؛ ایک سیاہ فام کے پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد فرانس میں ملکی سطح پر نسل پرستی اور پولیس کے تشدد پسندانہ اقدامات کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے دوران اب تک دسیوں افراد زخمی اور سے زائد افراد کے گرفتار کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
-
امریکہ، غذا حاصل کرنے کے لئے لمبی قطاریں
Nov ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۰امریکہ میں جہاں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے وہیں اسکے نتیجے میں لوگوں کی معیشت خاصی متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان دنوں امریکہ کے مختلف علاقوں میں مفت راشن پیکجز اور حتیٰ فوڈ پیکس لینے کے لئے لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں۔ امریکہ میں بھوک کا مقابلہ کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ’فیڈنگ امریکہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سال پانچ کروڑ سے زائد امریکیوں کو بھوک کے خطرے کا سامنا ہے۔
-
لیجئے اب سونے کا ہوٹل بھی بن گیا!
Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۶ویتنام کے دارالحکومت ہانوئی میں بیس کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ایک ہوٹل بنا ہے۔ جس کے ظاہر کو آراستہ کرنے کے لئے سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ہوٹل کے اندر کا ساز و سامان بھی سونے کا بنایا گیا ہے اور حتیٰ غذاؤں میں بھی سرو کرتے وقت سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فرعون و شداد کی یاد دلانے والا یہ ہوٹل اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا ہوٹل ہے۔
-
اردبیل میں برفباری کے مناظر
Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۱موسم خزاں کے چھٹے روز ایران کے شہر اردبیل میں برفباری سے وسیع علاقے سفید پوش ہوگئے۔
-
غاصب صیہونیوں کی دہشتگردی ۔ تصاویر+ ویڈیو
Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۷غاصب صیہونی دہشتگردوں نے غیر قانونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی علاقوں کو ہتھیائے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بولا جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ احتجاج مقبوضہ فلسطین کے الاغوار علاقے میں کیا گیا جس کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے ایک زخمی فلسطینی کو ایمبولینس سے زبردستی کھینچ کر باہر نکالنا چاہا، تاہم فلسطینیوں اور میڈیکل اسٹاف کی مزاحمت کے سامنے انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔