Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • اب کورونا ٹیسٹ کے لئے وقت درکار نہیں!

ایران میں اس وقت فوری طور پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے والی میڈیکل کٹ کا پروڈکشن جاری ہے۔

 سارس کو-وی-2‘ نامی یہ کٹ پی سی آر ٹیسٹ کے برخلاف کہ جس کے لئے کم ازکم ۴۸ گھنٹے درکار ہوتے تھے، بیس منٹ کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آپ کو دے سکتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ کہ اس کے استعمال میں کسی ڈاکٹر یا طبی ماہر کی ضرورت نہیں بلکہ ہر کوئی با آسانی اس کے ذریعے اپنا ٹیسٹ خود ہی لے سکتا ہے۔ اس وقت یہ کمپنی روزانہ ایک لاکھ کی تعداد میں یہ کٹ بنا رہی ہے اور عنقریب یہ تعداد ۲ لاکھ تک پہونچ جائے گی۔ 

ایران اس ٹکنالوجی کا حامل دنیا میں پانجواں ملک ہے

 

ٹیگس