-
عید میلادالنبی (ص) عالم اسلام کو مبارک ہو: صدر روحانی
Nov ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۵ایران کے صدر نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کی۔
-
مبارک، ہفتۂ وحدت ہے پڑھیں سب صلوات ۔ ویڈیو
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۱وجہ خلقت آسمان و زمیں، ختم المرسلین، رحمۃ للعالمین، سرور انبیا، نبی مصطفیٰ حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ولادت با سعادت کے مبارک ایام اور ہفتۂ وحدت و اتحاد کی مناسبت پر سبھی عاشقان رسول کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں۔امت اسلامیہ ۱۲ اور ۱۷ ربیع الاول کو یوم ولادت کے طور پر مناتی ہے۔اس موقع پر ملاحظہ ہو اجتماعی صلوات پر مبنی ایک شاندار کلپ
-
لاہور میں عظیم الشان ’وحدت امت میراث نبوت‘ کانفرنس
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴یکم نومبر کو پاکستان کے شہر لاہور میں ’وحدت امت میراث نبوت‘ عنوان کے تحت ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں فرزندان توحید شریک ہوئے۔
-
کراچی میں فرانسیسی گستاخ کے خلاف مظاہرہ
Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۰نبی کریم (ص) شانِ اقدس میں فرانسیسی حکام کے گستاخانہ بیان کے خلاف عالمگیر اعتراضات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان پاکستانی عوام نے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کراچی میں فرانسیسی صدرعمانوئل میکرون کے خلاف مظاہرہ کیا۔
-
پوری دنیا فرانسیسی گستاخ کے خلاف
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۹گستاخ اسلام و رسالت، فرانسیسی صدر کے شرافت و ادب سے عاری گھٹیا بیانات سے پوری دنیا کے فرزندان اسلام کے دل آزردہ خاطر ہوئے اور ان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ان دنوں دنیا کے کونے کونے میں عمانوئل میکرون اور مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
-
پاکستان میں عظیم الشان وحدت امت ریلی
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۹عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت پر اور مغربی و یورپی حکام کی شان رسالت میں گستاخیوں کے خلاف پاکستان کے شہر لاہور میں عظیم الشان وحدت امت ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ اس ریلی کا اہتمام لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جانب سے کیا گیا۔
-
یمن میں پیغمبر رحمت (ص) کا عظیم الشان جشن ولادت
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸یمن کے عوام نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے مختلف شہروں میں عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا۔
-
شان نبوی میں گستاخی برداشت نہیں: سید حسن نصراللہ
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۲حزب اللہِ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ تکفیری گروہ جس قسم کی کارروائیاں کرتے ہیں اس کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اور مسلمانوں کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔
-
مغربی آزادی کی انوکھی مثال! ۔ پوسٹر
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۱اظہار رائے کی آزادی کے دعوے دار مغربی ممالک میں ہولوکاسٹ کے معاملے میں کسی کو کسی قسم کی تردید یا شک کرنے کا حق نہیں اور ایسا کرنے والے کو مجرم قرار دے کر منٹوں میں سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی کسی مذہب، اس کے پیشوا، نبی یا حتیٰ خدا کی شان اقدس میں گستاخی کرے تو اسے نہ صرف جرم نہیں سمجھا جاتا بلکہ مغربی حکام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور اُس کا دفاع کرتے ہیں اور اسے فورا آزادی اظہار رائے کے زمرے میں ڈال دیتے ہیں، بالکل وہی جو نام نہاد آزادی کے علمبردار فرانس میں ہوا۔
-
جنگ زدہ یمن میں عظیم الشان جشن میلاد النبی
Oct ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۴یمن کو گزشتہ پانچ برسوں سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی وحشیانہ اور بہیمانہ جارحیتوں کا سامنا ہے اور امریکہ و اسرائیل کی مکمل حمایت کے ساتھ سعودی اتحاد روزانہ کی بنیادوں پر یمنی عوام پر بمباری اور گولہ باری کرتا ہے۔ مگر اس کے باوجود رحمت للعالمین (ص) کے دلدادہ یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا میں نہایت عظیم الشان اور باوقار انداز میں جشن میلاد النبی کا اہتمام کیا جس میں لاکھوں عاشقان رسول شریک ہوئے۔ اس جشن کا اہتمام ملک کے چودہ نقطوں پر کیا گیا تھا۔