Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے تجارتی لین دین کا حجم 77 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ایران کے بیرونی تجارت پچھلے گیارہ ماہ کے دوران ستتر ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کے محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے گیارہ ماہ کے دوران ایران سے، اڑتیس ارب انچاس کروڑ بیس لاکھ ڈالر مالیت کی نان پیٹرولیم اشیا بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق، اسی مدت کے دوران اڑتیس ارب اکتالیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد کی گئیں جس سے گزشتہ سال کی اسی مدمت کے دوران درآمد کی جانے والی اشیا کے مقابلے میں تینتالیس فی اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔
گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران ایران کا تجارتی توازن مثبت ہوکر ستتر لاکھ ڈالر تک ہوگیا ہے۔
 محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے گیارہ ماہ کے دوران ایران کے تجارتی لین دین کا حجم چھیتر ارب ، نوے کروڑ ستر لاکھ ڈالر رہا ہے جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک اعشاریہ آٹھ فی صد اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔  

 

ٹیگس