Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور آسٹریا کے بینکوں میں فائںانس کا معاہدہ

ایران اور آسٹریا کے بینکوں نے ایک ارب یورو کے فائنانس معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

 ایران کے چودہ بینکوں اور آسٹریا کے اوبر بینک کے درمیان فائنانس کے اس معاہدے پر دستخط کی تقریب آسٹریا میں منعقدہوئی جس میں ایران کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر سید احمد عراقچی اور سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد خزاعی بھی شریک تھے۔اس معاہدے کے تحت آسٹریا کے بینک ایران میں نجی اور سرکاری شعبے کے پیداواری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے لازمی سرمایہ فراہم کریں گے۔ اوبر ایک بڑا یورپی بینک ہے جو آسٹریا کے ہمسایہ ملکوں میں بھی کام کرتا ہے۔اس سے پہلے ایران کا مرکزی بینک، چین اور جنوبی کوریا کے بینکوں کے ساتھ بھی فائنانس کی فراہمی کے ایسے ہی سمجھوتوں پر دستخط کرچکا ہے۔

ٹیگس