Mar ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • گیس فیلڈ کی توسیع کے منصوبے میں ایران اور ہندوستان کااتفاق رائے

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ فرزاد بی گیس فیلڈ کے ترقیاتی منصوبے میں ایران اور ہندوستان کے درمیان مجموعی طور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنے نے صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ ہندوستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک فرزاد بی گیس فیلڈ کے ترقیاتی اور توسیعی منصوبے پر کام کرنے کے لئے پوری طرح متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گیس فیلڈ کی توسیع کے طریقہ کار کے بارے میں تہران اور نئی دہلی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔بیژن نامدار زنگنے کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کمپنی ودیش او این ایس نے فرزاد بی گیس فیلڈ سے متعلق تین ارب ڈالر مالیت کا ترقیاتی منصوبہ ایران کو پیش کیا ہے جس کا ہم بغور جائزہ لے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کے پندرہ سمجھوتوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

ٹیگس