May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے نو پولنگ بوتھ

ایران کے صدارتی انتخات کے لیے ہندوستان میں نو پولنگ بوتھ قائم کردیئے گئے ہیں۔

نئی دہلی میں ایران کے سفیر نے بتایا ہے کہ ہندوستان میں ایران کے صدارتی انتخابات کے لیے تین مقامات پر پولنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی کے خانہ فرہنگ میں نو بیلٹ بکس رکھے ہیں جبکہ چندی گڑھ اور علیگڑھ میں مقیم ایرانیوں کے لیے دو موبائل بیلٹ بکس ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ایران کے سفیر غلام رضا انصاری نے بتایا کہ حیدرآباد میں چار بیلٹ بکس تعینات ہیں جن میں سے دو ایرانی کونسلیٹ میں اور دربار حسینی ایرانیان میں، جبکہ میسور اور بنگلور میں ایک ایک بیلٹ بکس نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی اور پونے میں بھی ایرانیوں کے ووٹ جمع کرنے کی غرض سے دو بیلٹ بکس رکھے جائیں گے۔

 

ٹیگس