Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بس کا حادثہ، 30 ہلاک 9 زخمی

شمالی ہندوستان میں ہائی وے پر بس کے ایک رونما ہونے والے ایک حادثے میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک اعلی پولیس افسر نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی ریاست ہماچل پردیش میں بس کا یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب یہ بس ایک درے میں جا گری جس میں تیس افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل بس کے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بارہ اور زخمیوں کی تعداد سات بتائی گئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ بس میں چالیس مسافر سوار تھے جو ایک سیاحتی علاقے جا رہے تھے کہ بس کا یہ حادثہ رونما ہو گیا۔