Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیار خریدنے کے معاہدے کو کیا ختم

اینٹی ٹینک میزائل کے ناکام تجربے کے بعد ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مذکورہ میزائلوں کے کئی علاقوں میں تجربے کئے گئے جو ناکام رہے اور ان کے یہ سینسور(Sensor) اپنے اہداف کو معلوم کرنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل نیز ایک اور رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ 321 ٹی ای ایل (Transporter erector launcher) معاہدے کو منسوخ کیا تھا۔

ہندوستان نے ایسے میں اسرائیل کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کیا کہ جب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہندوستان پر زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے مقصد سے ستمبر کے مہینے میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس

کمنٹس